افغانستان پر طالبان کا قبضہ: جارج بش کا دل غم سے بھر گیا

افغانستان پر طالبان کا قبضہ: جارج بش کا دل غم سے بھر گیا

واشنگٹن: افغانستان میں طالبان کے قبضے کی وجہ سے امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کا دل غم سے بھر گیا ہے اور وہ شدید رنجیدہ و غمزدہ ہو گئے ہیں۔

اب افغانستان آزاد ہے، سیاسی نظام ہوگا، خواتین پڑھیں، کام بھی کریں، ترجمان طالبان

امریکہ کے مؤقر اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق گہری اداسی کا شکار ہونے والے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا کو مزید تیز کیا جائے۔ سابق امریکی صدر نے اپنی گہری اداسی و رنجیدگی کا اظہار ایک خط میں کیا ہے۔

جارج ڈبلیو بش نے 9/11 کے بعد 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے لیے افغانستان پر حملے کا حکم جاری کیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان کو باردود کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

سابق صدر جارج بش نے افغانستان سے افواج کے انخلا کو غلطی قرار دیدیا

سابق امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ہمارے دل افغانوں، امریکیوں اور ناٹو کے اتحادیوں کے لیے نہایت بوجھل ہیں کیوں کہ انھوں نے بہت تکالیف برداشت کیں اور بہت زیادہ قربانیاں دیں۔

جارج ڈبلیو بش نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ افغانستان سے انخلا مؤثر ہوگا تاہم انھوں نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کی طرف سے خطرہ محسوس کرنے والے افغانوں اور امریکیوں کو نکالنے میں مزید برق رفتاری دکھائیں۔

القاعدہ کا خاتمہ، اسامہ کو پکڑنا مشن تھا، افغانستان سے واپسی درست فیصلہ ہے، بائیڈن

سابق امریکی صدر نے لکھا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمارے پاس وسائل بھی ہیں کہ کسی بیوروکریٹک تاخیر کے بغیر انھیں محفوظ طریقوں سے نکالیں۔


متعلقہ خبریں