کشمیری منتظرہیں کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی پوری قیادت متحدہو، بلاول بھٹو

کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری منتظرہیں کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کی پوری قیادت متحدہو۔

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کےخاتمےکااقدام غیرقانونی ہے، کشمیرکےمستقبل کافیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کےمطابق ہوگا۔مودی کی کشمیریوں کو یرغمال رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منا رہی ہے

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کےمعاملےپراب دنیاکوبیدارہوناچاہیے،کشمیریوں کی آزادی کےبنیادی حقوق کیلئےلڑتےرہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کو جلد آزادی ملے گی،

بلاول بھٹو نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو  ہمیشہ ایک سیاہ دن اور اہم لمحے کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اہلیان کشمیر سے دھوکہ استحصال کی بدترین مثال ہے۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں