وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے ملاقات کی ہے  جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خاتمہ کب ہوگا اس بارے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت نے ملاقات میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، سندھ میں مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر موثر انداز میں عمل درآمد کرانے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے چاند رات اور عید پر شہریوں سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ شہریوں کو  احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہمیں بطور قوم اجتماعی طور پر اپنے طرز زندگی اور سوچ کو بدلنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین چلنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے رہا، گورنر پنجاب

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سہولتوں سے متعلق آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں