چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر آئینی بحران کا خدشہ نہیں، صادق سنجرانی


اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اوراراکین کی تعیناتی کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے عدالت جانا بہتر فیصلہ نہیں ہے، کائرہ کا اعتراف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی پر کسی بھی قسم کے آئینی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر کام کررہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں باقاعدہ درزخواست کررکھی ہے جب کہ پی پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دو دن قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن کا سپریم کورٹ میں جانا بہتر فیصلہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں