کشمیر میں جہاد کا اعلان کرنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

Islamabad Highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کشمیر میں جہاد کا اعلان کرنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست رٹ کے دائرہ کار میں آتی ہے؟

درخواست گزار کے وکیل شریف شبیر نے مؤقف اختیار کیا کہ کشمیر میں صورتحال بہت گھمبیر ہے عدالت کوئی ہدایت جاری کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت کا دائرہ کار نہیں اور درخواست ناقابل سماعت ہے۔


متعلقہ خبریں