بھارت: فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ

بھارت: فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ

نئی دہلی: جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے، اسے فروغ دینے اور اپنی غریب عوام کو تعلیم، صحت، روزگاراور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی سے قاصر رہنے والے بھارت کی انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ  کرلیا ہے۔

بھارت و داعش ہم قدم: مودی کا بغدادی کی طرح کلسٹر بموں کا استعمال

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے ’آج تک‘ کے مطابق بھارتی ایئرفورس کے لیے خریدے جانے والے یہ بم جلد ہی اس کے حوالے کردیے جائیں گے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق ان کی خریداری پر بھارت 300 کروڑ خرچ کرے گا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان بموں کو ہولناک اور تباہی پھیلانے والا تصور کیا جاتا ہے۔

آج تک کی رپورٹ کے مطابق فرانس سے لیے جا نے والے بم دراصل بنکر بسٹر ورژن ہیں اور ان کی رینج 60 کلومیٹر تک ہوتی ہے۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو کتنا نقصان ہوگا؟

فرانس کے تیار کردہ ان بموں کے بنکر بسٹر ورژن کی خصوصیت کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان میں ایڈ آن کٹ لگا ہوتا ہے۔ ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ گرنے کے بعد اپنے اہداف کو تلاش کرتے ہیں اور پھر اس کو نشانہ بناتے ہیں۔

بھارت کی موجودہ مسلمان اور انسان دشمن مودی حکومت مقبوضہ وادی میں کلسٹر بموں کا بھی بے دریغ استعمال کرکے تباہی پھیلا رہی ہے۔

دفاعی مبصرین کے مطابق بھارت کتنا ہی جدید سامان کیوں نہ خرید لے ، جب تک اس کے پاس ابھی نندن جیسے پائلٹ ہوں گے وہ چائے پیتے ہی ملیں گے۔ مبصرین کے مطابق تربیت کے حوالے سے بھارتی فوج پاکستانی فوج کے قریب بھی نہیں پھٹکتی ہے جس کی وجہ سے جب بھی میدان لگتا ہے پاکستانی فوج بھارتی سورماؤں کو زمین چاٹنے پہ مجبور کردیتی ہے۔


متعلقہ خبریں