’ پاکستان میں 30 فیصد جج بد عنوان اور نااہل’



اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تقریباََ 30 فیصد جج بدعنوان اور نااہل ہیں جن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ آٹھ جون کو صوبائی بار کونسلز کی مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بدعنوان ججز کی فہرست تیار کرے گی۔

مزید پڑھیں: ریفرنس کی نقل کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدر مملکت کو خط

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر فہرستیں تیار کر کے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوائی جائیں گی اور ان ججز کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیے جائیں گے۔

صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن قاضی فائزعیسیٰ کے کے خلاف ریفرنس اس لیے غلط ہے کہ جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کا جتنا جرم ہے اتنی سزا ملنی چاہیے یہاں تو مگر مچھ  پڑے ہوئے ہیں۔ عدلیہ میں 90 فیصد ملازمتیں اقربا پروری کی بنیاد پر ہوتی ہیں اور اپنے بیٹے کی خاطر قوانین میں ترامیم کرائی جاتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں