لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کے 16 جنوری کو ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال نہیں ملی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمریم نواز نے لکھا کہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے 16 جنوری کو نوازشریف کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ہمارے تک معلومات صرف میڈیا کے زریعے پہنچی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔
Medical boards constituted by the govt had examined MNS on 16th Jan. The only ‘info’ on the reports that has reached us is through media, that indicates an alarming situation. We’re still in the dark as to what his actual condition is. Access to official reports still awaited.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 19, 2019
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم تاحال اندھیرے میں ہیں کہ نوازشریف کی اصل حالت کیا ہے۔ سرکاری رپورٹ تک رسائی کے لیے ابھی بھی منتظر ہیں۔
اس سے قبل 11 جنوری کو مریم نواز نے کہا تھا کہ نوازشریف کے بازو میں دن بھر درد رہا جو کہ انجائنا کا درد بھی ہوسکتا ہے، اس پر حکومت نے نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت دی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف 24 دسمبر سے احتساب عدالت کے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے بعد سے کوٹ لکپھت جیل میں بند ہیں، جہاں انہیں جیل مینوئل کے مطابق ہفتے میں ایک روز خاندان سے ملاقات کی اجازت ہے۔