سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کپتان بابراعظم کےبڑے فین

virat KHOLI

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی پاکستانی کپتان بابراعظم کےبڑے فین نکلے۔

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابراعظم دنیا کے ٹاپ10 بلے بازوں میں سرفہرست ہے، بابراعظم تمام فارمیٹس میں بہت اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایشیا کپ کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم کے کھیل کو دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،پہلی بار ملاقات انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی، بابر اعظم نےپہلے دن سے عزت کا تعلق بنا یا جو ابھی تک قائم ہے۔

کرکٹ ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ درست ہے ، شاہد آفریدی

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا سے کمائی کی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے ، بھارتی کرکٹر کے بارے میں یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ وہ سوشل میڈیا سے 11 کرورڑ روپے کماتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے کہاہے کہ میرافوکس صرف گیم پر ہوتا ہے،لہذا ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

 


متعلقہ خبریں