76 فیصد پاکستانی بچوں پر سمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں۔
یہ بات گیلپ پاکستان کے سروے میں سامنے آئی ہے۔ عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے۔
حکومت نے عوام کو خطرناک ایپس سے متعلق آگاہ کردیا
سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی بچوں پر سمارٹ فون کے مضر اثرات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو سمارٹ فون بالکل نہ دینے کا کہا ہے۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں 21 فیصد نے اعتراف کیا کہ ان کے گھر میں 5 سال سے کم عمر کے بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔
گوگل نے ایک اور فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اس سے قبل گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی موبائل فون پر گیم کھیلنے کا شوقین ہے۔
سروے رپورٹ کے مطابق 23 فیصد افراد نے موبائل فون پر باقاعدگی سے گیم کھیلے کا بتایا تھا جبکہ 76 فیصد نے اس سے انکار کیا۔