ڈالر مزید سستا ہو گیا

انٹربینک ڈالر

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 3 پیسے پر بند ہوا۔

تیز بارش اور آندھی کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔  خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 31 ہزار تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز فی اونس سونے کی قیمت 14 ڈالر کے اضافے سے 2214 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مسلسل دو دن سستا ہونے کے بعد آج سونا مہنگا

ادھر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 31 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت 1285 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہو گئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93 روپے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں