21اکتوبر کو نواز شریف لاہور آئیں تو ایک عوامی اور مثالی اجتماع ہو گا ، رانا ثنااللہ

Rana-Sanaullah

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ ہی ایسی جماعت ہے جو ملک کو مشکل حالت میں سنبھالا دے سکتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا  ہےکہ 12اکتوبر1999کو ن لیگ کی حکومت گرائی گئی، پی ٹی آئی کے معاہدہ کاخمیازہ ہمیں 16 ماہ بھگتنا پڑا۔پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزررہا ہے، آج آئی ایم ایف ہمیں تگنی کاناچ نچارہا ہے۔

نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی، اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے قوم کی امید ہیں،ہم سب نے مل کر ان کا فقیدالمثال استقبال کرنا ہے، 21اکتوبر کو نواز شریف لاہور آئیں تو ایک عوامی اور مثالی اجتماع ہو گا ۔

جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو شہبازشریف نے چارٹر آف اکانومی کی بات کی، پی ٹی آئی دور میں ملک میں بہت کرپشن ہوئی۔

پاکستان واپسی کے سفر کا آغاز، نواز شریف جدہ پہنچ گئے

رانا ثنا اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ہی ایسی جماعت ہے جو ملک کو مشکل حالت میں سنبھالا دے سکتی ہے، پورے ملک سے مسلم لیگ ن کے کارکن قائد نواز شریف کے استقبال کیلئے اکٹھے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں