عمران خان کا قوم سے خطاب کچھ دیر بعد

جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے متعلق حل نکالا جاسکتا ہے، یہ انتخابات جیت جائیں تو نئے آرمی چیف کا انتخاب کریں، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اعلان کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے خطاب کا انتظار کرے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے بھی بتایا ہے کہ عمران خان کچھ دیر بعد خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں ن لیگ کے حمزہ شہباز کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔

چودھری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا کہ حمزہ شہباز کو 179 ووٹ ملے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا خط دکھانے کے بعد پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 اراکین کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹوں کو مسترد کردیا۔


متعلقہ خبریں