کراچی: صدر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کراچی: صدر دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کراچی: شہر قائد کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے کے مدعی ایس ایچ او تھانہ پریڈی سجاد خان ہیں۔

کراچی: صدر میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل،انسداد دہشت گردی،ایکسپلوسیوایکٹ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ کالعدم تنظیم کے نامعلوم کارندوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مددگار ون فائیو پردھماکے کی اطلاع ملی، پولیس پہنچی تو9 گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور10 افراد متاثرتھے۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکہ: 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

مقدمے میں متن میں لکھا گیا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ،کرائم سین یونٹ اوردیگرپولیس موبائلز کو طلب کیا گیا، بی ڈی ایس رپورٹ کے مطابق حملہ ڈھائی کلوبارودی مواد سے کیا گیا۔

ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹائم ڈیوائس ٹیکنک کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں نے سائیکل میں بم نصب کیا تھا، دھماکےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

جامعہ کراچی خودکش دھماکہ: سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق مقدمے کے متن میں درج ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع ملی کہ سوشل میڈیا پر کالعدم علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے قبول کی۔


متعلقہ خبریں