بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز


ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا۔ مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ جتھوں کی بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کے لیے کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں۔ سکھ یاتری آج گرودوارہ سچا سودا کی یاترا بھی کریں گے۔

پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو بھی پاکستان آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو 2019 میں بھی کرتارپور آئے تھے یہ ان کا دوسرا دورہ ہوگا۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔  کورونا ٹیسٹ کے بعد یاتریوں کو دربار لایا جائے گا۔

چار روز قبل میں بھارت میں پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بابا گرونانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کےلیے 3 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔

سکھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں مہیا کرنے کے لیےمعیاری انتظامات اور فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں