فضل الرحمان کی جان کو خطرہ، احتجاجی ریلی میں شرکت نہ کرنے کی تجویز


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے پر ان کو حکام کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا۔ ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال نے مولانا فضل الرحمان کو خط کے ذریعہ آگاہ کر دیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

خط کا متن یہ تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کی جان کو خطرہ ہے۔ خط میں واضع کیا گیا کے انٹیلیجنس اداروں نے پولیس حکام کو مولانا فضل الرحمان  کی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے یہ بتا دیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیکیورٹی سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے۔ مولانا کو خبردار کیا گیا کہ ایسے حالات میں آپ کا پشاور میں احتجاجی ریلی میں شرکت کرنا خطرے کا باعث ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے ایسے حالات میں احتجاجی ریلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

مولانا سمیع الحق کے قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد مولانا فضل الرحان کا کہنا تھا کہ ان کی جان کو خطرے پر حکومت کو مناثب اقدام کرنے چاہیئیں۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان پر تین جانی حملے کیے گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ سرکاری سیکیورٹی فراہم کی جارہی تھی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔


متعلقہ خبریں