پنجاب میں کل بھی اسکول بند، امتحانات ملتوی

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کیجانب سے انٹرمیڈیٹ طلبا کیلئے پروموشن پالیسی جاری

فوٹو: فائل


لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے کل بھی صوبے بھر کے سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد کے تمام نجی اسکولوں میں بھی کل دو نومبر کو چھٹی ہوگی۔

دوسری جانب تعلیمی بورڈ نے پنجاب بھر میں انٹرمیدیٹ کے دو  اور  تین نومبر کو ہونے والا پرچے بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی (پی یو) شعبہ امتحانات نے بھی جمعہ  کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں۔ جامعہ این ای ڈی نے بھی جمعہ دو نومبر کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے ہونے والا تحریری ٹیسٹ ملتوی کردیا ہے۔

بورڈ انتظامیہ اور ترجمان پی یو نے کہا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکشن کے تحت ٹریفک دباو کی وجہ سے صوبے کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز کل بند رہیں گے۔

دیا۔

پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے پریکٹیکل اور تحریری امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ شیڈول کے تحت ایم بی بی ایس فورتھ یئر کمیونٹی میڈیسن کا پرچہ کل صبح 10 بجے شروع ہو گا۔

ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی سرکای تعلیمی اداروں میں کل بروز جمعہ بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک بھرا ور خاص کر صوبے میں موجودہ ہنگامی  صورتحال کے باعث دارالحکومت اور پنجاب میں سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کی انتظامیہ کل جمعے کو بند رھے گی جس کے باعث ایم اے کے ملتوی کئے گئے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔

آل پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے  بھی صوبے بھر میں نجی اسکول بند رکھنے کا علان کیا گیا۔

سمندھ بھر میں نجی اسکول بھی بند رہیں گے جبکہ جامعہ کراچی وفاقی اردو یونی ورسٹی کل کھلے ہوں گے۔

سندھ حکومت نے بھی کل کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کی جانب سے بیان آیا کہ کراچی میں تعلیمی ادارے شہر کی صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پر وزیر تعلیم سندھ نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ باقی سندھ بھر میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں۔

آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد کل پنجاب میں محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تھا جبکہ دیگر صوبوں میں اسکولوں بند رکھنے کی ابھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخوا  اور سندھ میں بھی  تمام نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیئےگئے ایک فیصلے کے ردعمل میں بدھ کے دن صبح سے شروع ہونے والے  ملک گیر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے سبب متعدد شہروں میں تعلیمی اداروں کو قبل از وقت بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں