ملک کےبیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود

ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کی صبح  درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ موسم مکمل طورپر ابرآلود رہا۔

پنجاب کے چند اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم کچھ اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز راولپنڈی، بھکر اور بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 31، 33 اور37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ڈی آئی خان اور ٹانک میں مطلع صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں سخت دھوپ نکلے گی اور آئندہ دو روز تک کسی بھی علاقے میں بارش کا امکان نہیں۔ جمعرات روز بلوچستان کا گرم ترین مقام لسبیلہ  رہے گا جہاں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سبی، بولان اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 34، 31 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک خشک رہے گا اور سخت دھوپ پڑنے کا امکان ہے۔ کراچی میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سکھر37 اور حیدر آباد کا 39 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں