حدیبیہ پیپر ملز کیس،نیب کی نظر ثانی کی اپیل خارج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر نظر ثانی کی اپیل کی درخواست خارج کر دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی نظر ثانی کی اپیل پر جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل تھے جب کہ نیب کے پراسیکیوٹر محمد عمران الحق نے نظر ثانی کی اپیل پر اپنے دلائل دیے۔

سپریم کورٹ نے حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس پر نیب نے نظر ثانی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس نے لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک تین رکنی بینچ کے سامنے کیس لگا دیا تھا تاہم نیب کی جانب سے آج ایک بار پھر لارجر بینچ کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر 2017 کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس پر فیصلہ سنایا تھا اور کیس دوبارہ کھولنے کی نیب کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا لیکن نیب نے اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل دائر کی تھی اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دی تھی۔


متعلقہ خبریں