اسٹار ٹریک کے لیے رک اینڈ مورٹی کے مصنف کی خدمات حاصل


اسٹار ٹریک کی اینیمیٹڈ سیریز کے لیے مشہور ٹیلی وژن اینیمیٹڈ سیریز رک اینڈ مورٹی کے مصنف کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

اس سیریز کا نام اسٹار ٹریک: نیکسٹ جنریشن رکھا گیا ہے۔ اس نام سے 1994 میں اسٹار ٹریک کی ایک قسط نشر ہوئی تھی جس جونیئر افسران کے نقطہ نظر سے کہانی بیان کی گئی تھی۔ ممکن ہے کہ نئی سیریز میں بھی کہانی اسی طرح کی ہو۔

مائک مک مین کے ساتھ ایلکس کرومین بطور ایگزیکیٹیو پرڈیوسر کام کریں گے۔ اس سے قبل الیکس سی بی ایس کے ساتھ اسٹار ٹریک کی بیرون ملک توسیع کے لیے کام کر رہے تھے۔

الیکس کا کہنا تھا مائک ذاتی طور پر اسٹار ٹریک کی کہانی سے منسلک ہیں۔ ان کی کمٹمنٹ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سیگن اور اپنی بلی کا نام رائیکر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا مائک کو اسٹار ٹریک کی ہر قسط کی تمام تفصیلات بھی یاد ہیں۔ ایلکس کا ماننا ہے کہ کیونکہ مائک ایک مزاحیہ مصنف ہیں، وہ اسٹار ٹریک کی کہانی کو منفرد انداز میں دکھا سکتے ہیں۔

اسٹار ٹریک: لوئر ڈیک سی بی ایس اینیمیٹد پروڈکشن کا پہلا منصوبہ ہے۔ مائک کا اپنا کہنا تھا کہ وہ اس منصوبے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں اور اس منصوبے پر کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔


متعلقہ خبریں