کراچی میں ایک مرتبہ پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

کراچی:  روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک ماہ کے دوران پانچویں بار بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہوئی ہے جس کے سبب نصف شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے سبب گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، شاہ فیصل ٹاؤن، بہادر آباد، پی ای سی ایچ ایس اور ناظم آباد سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل فوری شروع کردیا گیا تھا جس کے سبب بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کی جاچکی ہے۔

حکام کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر، ایئرپورٹ، کراچی یونی ورسٹی، ناظم آباد، تین ہٹی، پی آئی بی کالونی، عیسیٰ نگری، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، نارتھ کراچی، رنچھوڑ لائن، رام سوامی، گارڈن، سی بریز، تبت سینٹر، پریڈی اورصدرکےعلاقےمیں بجلی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔

قبل ازیں 20 اکتوبر کو بھی کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی تھی جس کے سبب شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد بجلی فراہمی بحال ہو گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں