عام انتخابات کو میوزیم میں رکھنا چاہیے، فضل الرحمان

متحدہ اپوزیشن کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

کوئٹہ : متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خود کو سب سے بڑا محب وطن پاکستانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی بھی شخصیت سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ لینے کو تیار نہیں ہوں۔

وہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ علما کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے باکمال الیکشن کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو میں حکومت نہیں مسخرہ کہوں گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے نام لیے بغیر کہا کہ تم گلیوں کو صاف کرو حکومت کرنا تمھارا کام نہیں ہے۔ ان کا سوال تھا کہ ورکروں سے زیادہ آزادی کی قدرکون جانتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ انگریز ریاستی اداروں نے مولویوں کو دہشت گرد قرار دیا اورمولوی کو ایسے پیش کیا گیا کہ جیسے وہ معاشرے کا حصہ ہی نہیں ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی عام شخص کے بارے میں تاثر بنانا ریاستی اداروں کا کام ہے۔ ان کا الزام تھا کہ ہمارے یہاں فرقہ پرست تنظیمیں بنائی گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیلنے والی فرقہ پرست جماعتیں صرف جمیت العلمائے اسلام کو کمزور کرنے کیلے بنائی گئی ہیں۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغرب کو کوئی عالم یا مولوی برداشت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 25 جولائی کے انتخابات الیکشن کمیشن نے کرائے تھے۔

حافظ حمداللہ نے الزام عائد کیا کہ 25 جولائی کے انتخابات دینی جماعتوں کو سیاست سے نکالنے کی سازش تھے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ  نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو مبارکباد نہیں دے سکتا۔


متعلقہ خبریں