میک اپ سکھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد



فیصل آباد: خوبصورت نظر آنے کے لیے سجنا سنورنا ایک فن کی صورت اختیار کرچکا ہے جسے سیکھنے کے لیے باقاعدہ کلاسز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

خواتین کو میک اپ کے فن سے آراستہ کرنے کے لیے ایسی ہی ایک ورکشاپ کا انعقاد فیصل آباد میں کیا گیا جس میں ملک کی نامور میک اپ آرٹسٹس سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ جھیل جیسی آنکھوں، چاند چہرے اور گھنی کالی زلفوں کے لیے میک اپ کا فن سیکھنا ضروری ہے۔

پاکستان میں حلال میک اپ پراڈکٹس متعارف کرانے والی بین الاقوامی شہرت کی حامل بیوٹیشن مسرت مصباح نے بھی خواتین کو میک اپ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

انہوں نے میک اپ کے لیے عمر، وقت اور لباس کی اہمیت سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا میک آپ کی شخصیت میں نکھار لا سکتا ہے۔

میک اپ آرٹسٹ مدھا نقوی نے خواتین کو بتایا کہ کم عمری کے لیے لائنرز کا بہتر استعمال ضروری ہے۔ ورکشاپ میں شریک دیگر خواتین نے بھی اپنے اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔


متعلقہ خبریں