پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 473 پوائنٹس کی کمی


کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا، کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40087.12  کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس میں 30 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ہوا۔ اس اضافہ کے ساتھ مارکیٹ  40603 کی سطح تک پہنچ گئی تاہم جلد ہی مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی فروخت کے دباؤ میں آنے کے بعد منفی زون میں داخل ہو گئی۔

اس کے بعد مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کر رہا ہے، کاروبار کے دوران  ایک وقت میں انڈیکس میں 566 پوانٹس تک کی کمی بھی ہوئی، تاہم آخری سیشن میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی اورانڈیکس 473 پوانٹس کمی کے ساتھ  40087.12 کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز بازار حصص میں پانچ کروڑ 49 لاکھ 38 ہزار 750 شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی کل مالیت دو ارب 78 کروڑ 37 لاکھ 92 ہزار 301 رہی۔

بدھ کے روز کے کاروبار کا احوال

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبارکے احتتام پر 240.06 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40560.19  کی سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا لیکن اس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دباؤ میں آگئی تھِی۔

صبح کے مارکیٹ اوپننگ کے بعد کے مختصر وقفہ کے علاوہ بدھ کو مارکیٹ پورا دن منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔

کاروبارکے دوران ایک موقع پرانڈیکس  میں 316 پوانٹس کی کمی بھی ہوئی تھی، اس موقع پر بازار حصص 40560 کی سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر  انڈیکس 240.06 پوانٹس کمی کے ساتھ 40560.19  کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں