عمران نذیر لاہور قلندرز کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے


لاہور: جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کی کئی سال بعد کرکٹ میں واپسی، وہ آئندہ ماہ ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ 4 سے 6 اکتوبر تک  متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم میں 4 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے جمعہ کے روز سابق اوپنر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلنددز کے مشکور ہیں جس نے انہیں کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی روایتی کرکٹ سے مداحوں کو  خوب لطف اندوز کریں گے۔

عمران نذیر تقریبا پانچ سال بعد اس سطح کی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں، وہ جوڑوں کی بیماری کے باعث ایک طویل عرصہ کرکٹ سے دور رہے۔

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن اگلے سال فروری سے شروع ہو گا، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اگلے ہفتے لاہور میں ہو گی۔ 

لاہورقلندرز کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری یہ بھی ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اور دھواں دار وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈویلیئرز بھی ان کی پسندیدہ فرنچائز کا حصہ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں