پاکستان نے کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا

پاکستان نے کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی پڑوسی ملک کی لیگ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 

ہم نیوز کے مطابق پی سی بی نے اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا ہے، فیصلے کی رو سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 

پاکستان کے تقریبا ایک درجن سے زائد ان ایکشن کھلاڑیوں کا  پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ تھا تاہم کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذائع کے مطابق سابق کھلاڑیوں میں سے صرف شاہد آفریدی کا ہی افغان لیگ سے معاہدہ ہے اور بورڈ کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

گذشتہ روزکرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ کھلاڑیوں پر کرکٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے احکامات جاری کریں گے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے علاوہ صرف ایک بیرون ملک لیگ کھیلنے تک محدود کردیا تھا جس پر کھلاڑیوں کی طرف سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں