موسلا دھار بارش سے لاہور جل تھل ہوگیا 

لاہور میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ہوگیا


لاہور: لاہور، گوجراںوالہ اور گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پاراچنار میں مسلسل بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جب کہ شمالی بلوچستان اور لوئر دیر میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے دو روز تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کا سلسلہ بھارت سے داخل ہو رہا ہے جو تیز بارشوں کی شکل بھی اختیار کرسکتا ہے۔

مسلسل بارش کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ایمرجنسی صورتحال کی پیش نظر لاہور میں واسا کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

کراچی میں ہفتہ کے روز شدید گرمی پڑی اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی کے پیش نظر ڈاکٹروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات دی ہیں اورغیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کے لیے بھی کہا ہے۔


متعلقہ خبریں