منڈی بہاؤالدین: نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان: رکشہ نہر میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


منڈی بہاؤالدین: پنجاب کے علاقے چیلیا نوالہ اسٹیشن کے قریب نہر سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاؤ الدین میں رابطہ لنک نہر سے نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ان کے بارے میں کوئی معلومات اکھٹی کی جا سکی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی موت کی وجہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ضلع بھر کے دریاٶں اور نہروں سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تعداد نو ہو گئی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والوں ادارے خاموش دکھائی دیتے ہیں اور اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام نے وزیراعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل (آٸی جی) پنجاب سے واقعات کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں