اسلام آباد: پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے بالزچھین لیں جس کے بعد کچھ کھلاڑی رک گئے جب کہ دیگر تھائی لینڈ روانہ ہو گئے۔
قومی ٹیم ورلڈ ٹوور چیمپین شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جارہی تھی۔
ایئرپورٹ اہلکاروں کی جانب سے بالز چھینے جانے پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے این او سی بھی لیا تھا، بغیر بالز کے ہم ٹورنامنٹ میں شرکت کیسے کریں گے۔
پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم ورلڈ ٹووربالنگ چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ ٹیم اسکواڈ میں اعجاز الرحمن، علی سوریا، سکندر حیات، ثاقب شہزاد، افضل اختر اور علیم آغا شامل ہیں۔
ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 22 سے 28 ستمبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگایا گیا تھا۔