فٹ بال چیمپئینز لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے کامیابی سمیٹ لی


لندن: فٹ بال چیمپئینز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ینگ بوائز فٹ بال کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے پال پوگبا نے دو گول داغ کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پوگبا نے میچ کے 34ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر دوسری بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

دوسرے گول کے تیرہ منٹ بعد پوگبا کے خوبصورت پاس پر مارشل نے اپنے کلب کی طرف سے تیسرا گول کیا۔

ینگ بوائز فٹبال کلب کی ٹیم کی جانب سے میچ کے دوران خاصی تک و دو کی گئی تاہم وہ ایک بار پر بال مخالف ٹیم کی گول پوسٹ میں نہ پہنچا سکے۔


متعلقہ خبریں