فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ راؤنڈ میں اردن نے پاکستان کو 7 گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی ٹیم نے میچ کے 15ویں منٹ میں پاکستان کے خلاف پہلا گول کر دیا تھا جس کے بعد تمام پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ اردن کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گول کر لیے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لیے اردن پہنچی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائنگ راؤنڈ اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
گزشتہ اکتوبر میں پاکستان نے کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دے کر اسلام آباد میں اپنا پہلا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر جیتا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کو دوسرے راؤنڈ میں سعودی عرب کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔