اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن نے برطانوی وزیرداخلہ کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ نے پاکستان کے ساتھ انصاف اوراحتساب پر اشتراک کا اعلان کیا جبکہ وزیراعظم، وزیرخارجہ، وزیرتعلیم اور وزیرقانون سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ برطانوی وزیرداخلہ نے پاکستانی وزیرمملکت برائے داخلہ سے بھی ملاقات کی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدے بھی ہوئے جن کے تحت دونوں ریاستوں کو قیدیوں کے تبادلے میں مدد ملے گی۔
قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا اعادہ کیا گیا تھا۔
جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف اور برطانیہ کے کمشنر کے مابین خطے کی سیکیورٹی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ور مل کو کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔