اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی: مشکوک گاڑی کی پارکنگ

اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی|humnews.pk

کراچی: اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کے باہر بغیر نمبر پلیٹ کی مشکوک گاڑی کھڑی رہی جب کہ سیکیورٹی پر مامور ادارے اوراہلکار اس سے لاعلم رہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی وی ایٹ گاڑی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر موجود رہی جب کہ اس پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے باہر موجود گاڑی پر چیمبر آف کامرس بلوچستان کی تختی لگی ہوئی تھی۔ گاڑی پرموجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وقت گاڑی باہر موجود تھی اس وقت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملک کی اعلیٰ ترین اہم شخصیات موجود تھیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق بنا نمبر پلیٹ کی گاڑی کا وی وی آئی پی علاقے میں آنا اور پھر انتہائی حساس عمارت کے قریب کھڑے رہنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔


متعلقہ خبریں