خسرہ سے بچاؤ کیلیے 15 اکتوبر سے خصوصی مہم


لاہور:  پنجاب بھر میں خسرہ کے دس ہزار کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے 15 اکتوبر سے خسرہ سے بچاؤ کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک محکمہ صحت نے 158 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق کی ہے۔ 

محکمہ صحت پنجاب نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام مہم 15 اکتوبر سے چلانے کا اعلان کردیا جس کے مطابق چھے ماہ سے سات  سال تک کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 

اس سے قبل 2013 میں پنجاب سمیت ملک بھر میں خسرے کی وبا پھیلنے سے 100 بچے جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد خسرہ کی روک تھام کے لیے پنجاب میں سرکاری سطح پر چلائی گئی۔

خصوصی مہم کے تحت دو لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے تھے۔ 

2015 میں بھی خسرے کی وبا پھیلنے کے بعد اس مرض سے بچاؤ کے لیے مہم چلائی گئی تھی۔ ماضی میں کی گئی مختلف کوششوں کے باوجود اب تک مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔


متعلقہ خبریں