اسکواش چمپیئن شپ: مصر کے یوسف سلیمان فائنل میں پہنچ گئے

سی اے ایس اسکواش چمپیئن شپ: مصر کے یوسف سلیمان فائنل میں پہنچ گئے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں جاری چیف آف ائیر اسٹاف (سی اے ایس) انٹرنیشنل اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں مصر کے یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 3-1 سےشکست دے دی ہے۔

سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد یوسف سلیمان اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

یوسف سلیمان نے نفیزوان عدنان کو 4-11, 11-9, 13-11, 11-6 (3-1)سے ہرایا، ٹورنامنٹ کا یہ اہم میچ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 66 منٹ تک جاری رہا۔ 

گزشتہ روز ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم نے 85 منٹ کے مقابلے میں حریف کو 11-3، 10-12، 14-16، 11-15 ور 11-9 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں