اسلام آباد میں 2 ماہ کے لئے ڈبل سواری پر پابندی


اسلام آباد: محرم الحرام کے موقع پر خصوصی انتظامات کے تحت حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ دو ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا۔

دارالحکومت کی حدود میں کسی بھی قسم کی وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے پر بھی پابندی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نفرت انگیزپمفلٹ کی اشاعت اور تقسیم پر بھی پابندی رہے گی۔

صحافی، سیکیورٹی اداروں سے وابستہ افراد، طبی اور امدادی عملہ کے اہلکار پابندی سے مستثنی ہوں گے۔


متعلقہ خبریں