ایران میں زلزلے  کے جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

فوٹو: فائل


تہران: ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعہ کے روز سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ کے جھٹکے، ایران کے صوبے زاہدان کے جنوب مغربی علاقے میں محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے کسی جانی اور مالی نقصان  کی رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق متاثرہ علاقہ زاہدان سے 80 کلومیٹر دور واقع ہے۔ زاہدان صوبے کے ڈیزاسٹرمینیجمنٹ  کے سربراہ کے مطابق ان کی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقہ میں نہیں پہنچی ہے اور مقا می افراد نے بھی ابھی تک کسی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔

ایران کے ایمرجنسی سروس کے سربراہ پیر حسین خولیوند نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں بشمول ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

اگرچہ ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6۔5 تھی لیکن امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5۔6 رپورٹ کی ہے۔ جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز زاہدان شہر سے 200 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا اور زلزلہ کی گہرائی 26 کلومیٹرتھی۔

ایران زلزلہ کے بڑے فالٹ لائن پر واقع ہے اور حالیہ سالوں میں تباہ کن زلزلوں کا شکار رہا ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں 3۔7 شدد کا زلزلہ ملک کے مغربی کرمان شاہ صوبے میں آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا 650 لوگ جان بحق ہوگئے تھے۔

سال 2003 میں 6۔6 شدت کا زلزلہ شمال مشرقی صوبے کرمان میں آیا جس سے 31000 لوگ مارے گئے تھے۔ اس زلزلہ میں بام کا تاریخی شہر بھی زمیں بوس ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں