اسٹاک مارکیٹ میں مندی: انڈیکس میں354 پوائنٹس کی کمی


کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 354 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔ 

جمعرات کے دن حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی انداز میں ہوا۔ دوران کاروبار مارکیٹ میں اتار چڑھائوکا سلسلہ جاری رہا۔ ایک وقت میں انڈیکس مثبت زون میں بھی گیا لیکن بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت پر مارکیٹ دوبارہ دبائو میں آگیا اورکے ایس ای 100  آنڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

کاروبار کے احتتام پر100 انڈیکس 354 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 41266 کی سطح پر بند ہوا۔  جمعرات کے دن مارکیٹ بلند ترین سطح 41715 تک گئی اورمارکیٹ کی کم ترین سطح 41223 رہی۔

پرسنٹیج ٹرم میں 85۔0 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ کاروبار کے دوران نوکروڑ بہترلاکھ بیاسی ہزار چھ سو اسی حصص کا کاروبار ہوا جنکی کال مالیت  تین ارب ستترکروڑ تیس لاکھ تریسٹھ ہزار آٹھ سو چھپن روپے ہیں۔

بدھ کے روز  کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈ یکس میں 132 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اورانڈیکس 41،620  پوائینٹس تک آگیا تھا۔

بدھ  کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ایک موقع پر مارکیٹ 41 ہزار 800 کی سطح بھی عبور کرگئی لیکن جلد ہی فروخت کا دباؤ آ گیا جس کے بعد انڈیکس نیچے آنا شروع ہوا تھا۔

حصص فروخت ہونے کے دباؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 41620 کی سطح پر بند ہوا، پرسنٹیج ٹرم میں 0۔32 فیصد کی کمی ہوئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 41805 کی بلند ترین سطح پر گیا اور دن کی کم ترین سطح 41495 پوائینٹس رہی۔


متعلقہ خبریں