انجیکشن لگانے کا صحیح طریقہ جانیے


انجیکشن لگوانا کسے پسند ہوتا ہے؟ لیکن کبھی نہ کبھی ہمیں ایسی صورتحال سے گزرنا ہی پڑتا ہے جہاں سوائے انجیکشن کی آزمائش سے گزرنے کےکوئی راستہ نہیں ہوتا۔

عموما تو یہ کار ثواب ڈاکٹرحضرات یا ان کے دست راست (کمپاوڈرز) سر انجام دیتے ہیں اور آپ کو اس مصیبت سے نکالتے ہیں، بلکہ بعض اوقات ایک نئی مصیبت میں ڈال ہی دیتے ہیں۔

لیکن، کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بیرونی مدد دستیاب نہ ہو اور آپ کو یہ دردناک و خوفناک کام بدست خود سر انجام دینا پڑے، ایسی صورت میں انجیکشن لگانے کا صحیح طریقے کا علم ہونا لازم ہے کہ غلط انداز میں انجیکشن لگانے سے آپ کو، یا سامنے والے کو جس کرب سے گزرنا ہوگا اس کا اندازہ تو آپ کو ضرور رہا ہوگا۔

لہٰذا اگر اب تک آپ کو انجیکشن لگانا نہیں آتا تو ہم آپ کو سکھاے دیتے ہیں۔

 

احتیاطی تدابیر

سب سے پلے تو آپ یہ جان لیں کہ ایسا تب ہی کریں جب آپ کے پاس سوائے خود لگانے کے کوئی اور چارہ نہ ہو۔

اس کے بعد اس بات کو یقینی بنایئں کہ تجویز کردہ  دوا کے ساتھ مطلوبہ مقدار والی سرنج بھی موجود ہو۔

اب اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

اس کے بعد  ایک ایسیصاف ستھری پلیٹ یا ٹرے پاس رکھیں جس میں تمام سامان آجائے۔

اب مریض کو لٹا دیں تاکہ مسلز ریلیکس ہوسکیں۔

گلووز پہن لیں اور پھر روئی کو میڈیکل محلول میں بھگوئیں۔

 

انجیکشن کیسے لگائیں؟

اگر انجیکشن کی دو فریج سے نکالی ہے تو اسے کچھ دیر رکھیں کہ کچھ گرم کرلیں۔

سرنج کو پیکنگ کھولیں اور دوا کو سرنج میں بھریں۔

اگر غلطی سے سرنج کی سوئی کو چھولیا ہو تو اسے بدل دیں۔

دوا بھر کر سرنج کی سوئی کو اوپر کریں اور معمولی سی دوا کو باہر نکال دیں تاکہ ہوا بھی نکل جائے۔

کولہے یا کندھے پر انجیکشن کو اوپری حصے میں لگائیں تاکہ نس پر نہ لگے۔

انجیکشن لگانے کے بعد جراثیم کش وائپ سے متاثرہ حصے کو صاف کریں۔

انجیکشن میں موجود محلول کو آہستگی سے انجیکٹ کریں تاکہ مریض کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔

انجیکشن لگاتے ہوئے سرنج کو آگے پیچھے نہ کریں، ایک ہاتھ سے اسے پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے دبانے والے حصے کو کنٹرول کریں۔

ایک سرنج کو دو بار استعمال نہ کریں، لگانے کے بعد اسے تلف کردیں اور پھر ہاتھ دھولیں۔


متعلقہ خبریں