بلاول بھٹو کا ’یادگار شہدائے جمہوریت‘ کا دورہ

بلاول زرداری کا ’یادگار شہدائے جمہوریت‘ کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ’یادگار شہدائے جمہوریت‘  کا دورہ  کیا اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر انہوں نے جمہوریت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعا کی۔

جمہوریت کے گمنام شہدا کے لیے یہ یادگار پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں قائم کی گئی ہے، اس کا افتتاح 11 مارچ 2017 کو اس وقت کے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مشترکہ  طور پر کیا تھا۔

’یادگار شہدائے جمہوریت‘  قائم کرنے کی بات سب سے پہلے رضا ربانی نے اکتوبر 2016 میں کی، انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے اس سلسلے میں بات کی جس کے بعد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے اور لوک ورثہ کے چار آرٹسٹوں نے مل کر اس پر کام شروع  کیا اور ڈیڑھ ماہ میں یادگار کو مکمل کر لیا۔

اس کے افتتاح کے موقع پر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ یہ یادگار ان سیاسی کارکنوں، دانشوروں، صحافیوں، مزدوروں، کسانوں، مصنفوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بنائی گئی ہے جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں جمہوریت قائم ہوئی۔


متعلقہ خبریں