محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا

محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ  نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کو سال 2018-19 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ’اے‘ کیٹیگری سے نکال کر’بی‘ میں رکھا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی ’بی‘ کیٹیگری میں محمد حفیظ ، فہیم اشرف ، اسد شفیق، حسن علی ، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، ’اے‘ کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد سمیت، شعیب ملک ، اظہر علی، یاسر شاہ، بابر اعظم اور محمد عامر شامل ہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر کے بالنگ ایکشن پر اعتراضات کیے گئے تھے اور بعد میں اعتراض اٹھایا گیا کہ محمد حفیظ کا ٹیم میں کم بیک اچھا نہیں۔

زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں محمد حفیظ کو ایک بھی مقابلے کے لیے میدان میں نہیں اتارا گیا تھا۔

37 سالہ کھلاڑی پچاس ٹیسٹ، 200 ون ڈے اور 83 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’بی‘ کیٹیگری میں ڈالے جانے کے بعد محمد حفیظ آئندہ سلیکشن کے لیے دستیاب نہ ہونے پر بھی غور کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں