ایپل: چینی صارفین کے لیے ڈبل سم آئی فون متعارف کرا نے کا فیصلہ


لاس اینجلس: امریکی ٹیکنالوجی کی حامل فرم ’ایپل‘ نے چینی صارفین کے لیے ڈبل سم آئی فون سیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسموں والا یہ آئی فون صرف چین تک محدود ہو گا۔

ڈوول سم سسٹم کو آئی فون نائن میں شامل کیا جائے گا۔ ایل سی ڈی اسکرین کےساتھ اس کا سائز چھ اعشاریہ ایک انچ ہو گا ۔

حیرت انگیز طور پر نئے ڈبل سم آئی فون کی قیمت کم رکھی جائے گی لیکن اس کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی یقین رکھتی ہے کہ اس سیٹ کی فروخت بہت زیادہ ہوگی اس لیے وہ کم منافع کما کر بھی گھاٹے کا سودا نہین کرے گی۔

ایپل آئی فون ایٹ اور آئی فون ٹن پہلے ہی دنیا بھر کے لیے ریلیز کرچکی ہے۔ اس وقت بھی آئی فون نائن نہ آنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

کمپنی کے مطابق ڈوول سم والے اسمارٹ فون کو ڈوول سلائیڈ اسٹینڈ بائی موڈ (ایس ایس ڈی) یعنی سسٹم سپورٹ کرتا ہے۔ اس سیٹ سے ایک وقت میں دونوں سمیں استعمال کی جا سکیں گی ۔

صارف کو یہ سہولت میسر ہو گی کہ وہ خود ایک سم سے دوسری سم پرجا سکیں گے البتہ ماہرین کے مطابق اس کا ایک نقصان یہ ہوگا کہ بیٹری جلدی ختم ہو جائے گی۔

کمپنی یہ سیٹ سال رواں میں تیار کرکے صارفین تک پہنچانے کی خواہش مند ہے۔ غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند مہینوں میں یہ فون مارکیٹ میں ہوگا۔

موبائل مارکیٹ میں یہ اطلاع تھی کہ  ایپل ڈبل سم آئی فون زیادہ تر سفر کرنے والے صارفین کے لئے متعارف کرائے گا۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کے ڈبل سم آئی فون کے پیچھے چینی صارفین کی وہ مارکیٹ ہے جو ڈبل سم والے فون استعمال کرتی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق چین میں ایسے صارفین کی تعداد 30 سے 40 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں