نوازشریف کو جیل میں اے سی کی سہولت مل گئی

‘‘نوازشریف کو استحقاق کےمطابق سہولیات مل رہی ہیں’’ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیرقانون ضیا حیدر رضوی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ناساز طبیعت کے باعث ائیر کنڈیشن کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیرقانون کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر نگراں حکومت ائیر کنڈیشنن کی سہولت مہیا کرنے کی پابند نہیں لیکن نوازشریف کو سہولت کا فیصلہ آ زاد اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ہم کسی پارٹی کی ناراضگی مول لینا نہیں چاہتے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ضیا حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ  ایک طرف سے جانبداری کے الزامات کی بوچھاڑ ہے دوسری طرف مکمل تعاون، جانب داری کا الزام لگانے والوں کو اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔ احتساب عدالت نے انہیں ایون فیلڈ کیس میں مجموعی طور پر گیارہ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

نوازشریف کو13جولائی کو لندن سے وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں