فواد حسن فواد ایک روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ایک روزہ ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا گیا۔

فواد حسن فواد کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد حسن فواد نے ٹھیکہ کاسا ڈویلپرز کو دلایا، بعد میں انہوں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ دبا دی، نیب نے رپورٹ مرتب کرنے والےافسروں کو بھی طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں درخواستیں دیں، فواد حسن فواد کے غیرقانونی اقدامات کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا۔

عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

فواد حسن فواد کو نیب نے پانچ جولائی کو گرفتار کیا تھا، نیب حکام کا الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں میرٹ کے برخلاف ٹھیکہ دیا تھا، انہوں نے نو سی این جی اسٹیشنز کو غیرقانونی طور پر شفٹ کیا اور 2005 سے 2006 کے دوران سرکاری اجازت کے بغیر بینک میں ملازمت کی تھی۔


متعلقہ خبریں