راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات کی تصاویراور ویڈیوز وائرل

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات کی تصاویراور ویڈیوز وائرل

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مایوں اور مہندی کی تقریب نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی، اور اب ان کی بارات کی تازہ تصاویر و ویڈیوز صارفین کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

لاہور میں منعقدہ بارات کی تقریب میں ماہین اور ان کے ہونے والے شوہر شایان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا۔ دلہن ماہین نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا، جس کے ساتھ بھاری زیورات نے ان کے انداز کو مزید نمایاں کیا۔

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات

دولہا شایان سیاہ رنگ کی شیروانی میں جلوہ گر نظر آئے، جبکہ راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہزمان خان سنہری شیروانی میں تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی نے خوشیوں اور رونق کو چار چاند لگا دیے۔ بارات کی تصاویر میں معروف اداکار فواد خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ دکھائی دیے، جنہوں نے جوڑے کی خوشیوں میں شامل ہو کر موقع کو مزید یادگار بنایا۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان نے راحت فتح علی خان کے ساتھ گلے مل کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تصویروں و ویڈیوز پر محبت بھرے تبصرے کیے۔ شادی کی یہ یادگار تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی اور وائرل ہونے کے بعد شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات


متعلقہ خبریں
WhatsApp