سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں کی تصاویر نے ناظرین اور مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
چند ماہ کے قلیل عرصے میں شگفتہ اعجاز نے اپنا وزن اتنا کم کر لیا ہے کہ وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں، جبکہ ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن پہلے زیادہ تھا اب انتہائی پتلی نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اورمداحوں کا دعویٰ ہے کہ شگفتہ اعجاز اور ان کی فیملی اوزیمپک نامی انجیکشن استعمال کر رہے ہیں، جو اصل میں ذیابطیس کے مریضوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے لیکن وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
صارفین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی سخت ورزش یا ڈائیٹ کے فیملی کا وزن اس تیزی سے کیسے کم ہوا، جس سے ان کا ماننا ہے کہ اوزیمپک کا استعمال اس کے پیچھے ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ انجیکشن عالمی سطح پر وزن کم کرنے کے لیے ایک متنازع ٹرینڈ بن چکا ہے اور بھارتی فنکار بھی اسے استعمال کر رہے ہیں شگفتہ یا ان کی بیٹیوں کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
عامر خان کا معاوضہ شاہ رخ خان سے دگنا، اشتہاری دنیا کی دلچسپ کہانی
اداکارہ کے ذاتی حالات بھی اس تبدیلی میں شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ کچھ مہینوں قبل شگفتہ اعجاز کے شوہرانتقال کرگئے تھے انہوں نے اس دوران بتایا تھا کہ شوہرکے جانے سے ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی۔
سوشل میڈیا پرصارفین اس بات پرمتجسس ہیں کہ یہ تبدیلی صرف ذاتی کوششوں کی وجہ سے ہے یا واقعی اوزیمپک کے استعمال کا نتیجہ ہے، اور یہ موضوع شوبز حلقوں میں بھی بحث کا باعث بنا ہوا ہے۔