کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ، دہشتگردوں کے سیف ہائوس کا بھی انکشاف

بھارتی خفیہ ایجنسی

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، شہر میں دہشتگردوں کا سیف ہاؤس کا بھی قائم تھا۔

ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 18 مئی کو بدین میں ایک شخص قتل ہوا جس میں ملوث 4 افراد کو 8 جولائی کو گرفتار کیا، ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مالی اور لاجسٹک مدد سے نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا ، کراچی اور دیگرشہروں میں دہشتگردی میں را کےملوث ہونے کے شواہد ملے۔

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ، متعدد افراد گرفتار

انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردوں کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سیف ہاؤس قائم تھا، را ایجنٹ سنجے سنجیو کمار نے خلیجی ریاست میں پاکستانی سلمان اور ارسلان کو ایجنٹ بنایا، سلمان نے عمیر،سجاد ،عبید اور شکیل پرمشتمل ٹارگٹ کلر گینگ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، ملزمان سجاد، شکیل اور عبید موقع پر موجود تھے ، باقی ملزمان حیدر آباد سے آپریٹ کررہے تھے ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی، را کی طرف سے فنڈنگ بینکنگ ترسیلات کے ذریعے ہوئیں۔

“را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز ، خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئیں

انہوں نے بتایا کہ را کے 4 ملزمان پستول ، 125 مارٹر شیل اوربم برآمد ہوا، ملزمان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لوکل ایجنٹ کے طور پرکام کرنے کااعتراف کیا، ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے، ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

آزاد خان نے کہا کہ را نے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے خطیر رقم فراہم کی، ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سجنے سنجیو کما رعرف فوجی تھا، ملزمان نے 5 روزتک واردات کی ریکی کی ، اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔


متعلقہ خبریں