پی آئی اے نے برطانوی آپریشن میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
ائیر لائن نے لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

لندن کی پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی، پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع ہو رہی ہیں۔
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے، پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لئے ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔

