فلکیاتی شائقین کے لیے سال 2026 کا آغاز ایک دلکش اور یادگار فلکیاتی مظاہرے کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مکمل چاند 3 جنوری 2026 کو اپنی بھرپور روشنی اور جسامت کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتاً وولف مون کہا جاتا ہے۔ یہ دل فریب منظر سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔
دنیا کے خاتمے کی جھوٹی پیش گوئی کرنے والا نوجوان گرفتار
اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون کے دوران چاند کی چمک آسمان کو ایک مسحور کن اور دلکش منظر میں تبدیل کر دیتی ہے، جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ماہرین کے مطابق سال 2026 میں اس کے بعد مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نومبر اور دسمبر میں نمودار ہوں گے۔ یہ شاندار فلکیاتی مناظر نہ صرف فلک شناسوں بلکہ عام افراد کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوں گے۔
پاکستان میں سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری
فلکیاتی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر مشاہدے کے لیے شائقین شام کے وقت کھلی جگہوں اور صاف افق والے علاقوں کا انتخاب کریں، تاکہ سپر مون کے طلوع کا مکمل اور روشن منظر بآسانی دیکھا جا سکے۔

