سال 2026ء مجموعی طور پر تمام برجوں کے لیے ترقی، تعلقات کی بہتری، مالی استحکام اور ذاتی نشوونما کا سال ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ سال جہاں مختلف چیلنجز لے کر آئے گا، وہیں نئے مواقع، تخلیقی پیش رفت اور روحانی بیداری کے امکانات بھی موجود ہوں گے۔
نجومی تجزیوں کے مطابق ہر برج کے لیے یہ سال مختلف پہلوؤں سے اہمیت رکھتا ہے، تاہم کامیابی کے لیے صبر، مستقل مزاجی، مثبت سوچ اور بہتر تعلقات کلیدی کردار ادا کریں گے۔
برج حمل (Aries) والوں کے لیے 2026 قیادت، خود اعتمادی اور نمایاں فیصلوں کا سال ہے۔ کریئر میں ترقی، تعلقات میں گہرائی اور مالی معاملات میں محتاط منصوبہ بندی کامیابی کی راہ ہموار کرے گی۔ جرات مندانہ مگر عملی فیصلے نمایاں نتائج دے سکتے ہیں۔
برج ثور (Taurus) والوں کے لیے مالی استحکام، پیشہ ورانہ ترقی اور شراکت داری کے مواقع اہم رہیں گے۔ مستقل مزاجی اور محتاط حکمت عملی کے ذریعے طویل مدتی فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، یہ سال بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے موزوں ہے۔
برج جوزا (Gemini) والوں کے لیے تعلقات، تعلیم اور تخلیقی سرگرمیوں میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔ نئے روابط، سفر اور سیکھنے کے مواقع سامنے آئیں گے۔ کھلی گفتگو اور مثبت رویہ ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔
برج سرطان (Cancer) والوں کے لیے جذباتی سکون، گھریلو تعاون اور کریئر میں استحکام اہم رہیں گے۔ تعلقات میں اعتماد اور محبت بڑھے گی، جبکہ سال کے ابتدائی حصے میں خود احتسابی اور بعد ازاں خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔
برج اسد (Leo) والوں کے لیے قیادت، خود اعتمادی اور عوامی سطح پر شناخت کے مواقع نمایاں ہوں گے۔ تخلیقی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی اور کامیابی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
سال 2026 کا پہلا سپر مون کب نطر آئے گا؟
برج سنبلہ (Virgo) والوں کے لیے عملی توازن، صحت اور نظم و ضبط سال کا مرکزی موضوع ہوگا۔ منصوبہ بندی اور خود پر توجہ ترقی کا ذریعہ بنے گی۔
برج میزان (Libra) والوں کے لیے تعلقات میں ہم آہنگی اور شراکت داری کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ برج عقرب (Scorpio) والوں کے لیے گہری تبدیلی، اندرونی مضبوطی اور ذاتی نشوونما کا سال ہوگا۔
برج قوس (Sagittarius) والوں کے لیے وسعت، سفر، اعلیٰ تعلیم اور نئے تجربات کے امکانات ہیں، جبکہ برج جدی (Capricorn) والوں کے لیے محنت کے ثمرات اور استحکام حاصل کرنے کا وقت ہے۔
برج دلو (Aquarius) والوں کے لیے جدید خیالات، فکری آزادی اور تخلیقی سوچ نمایاں رہے گی، جبکہ برج حوت (Pisces) والوں کے لیے روحانی بیداری، تخلیقی ترقی اور باطنی سکون کے مواقع سامنے آئیں گے۔
یہ پیش گوئیاں مختلف معتبر نجومی رپورٹس اور ذرائع، جن میں آسٹروپیٹری، سپتاشوت وی، آسٹرو کیلکولیٹرز، آسٹرو کلچر، ٹائمز آف انڈیا اور اے بی پی لائیو شامل ہیں، کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہیں۔
تاہم یہ امر واضح رہنا چاہیے کہ غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ مستقبل، دلوں کے بھید اور کائنات کے تمام راز صرف اسی ذات کو معلوم ہیں، جبکہ ستاروں اور برجوں سے متعلق اندازے محض انسانی مشاہدات اور قیاس آرائیاں ہیں، جن کی کوئی حتمی یا یقینی حیثیت نہیں۔

